طالبان نے ’’احرار الہند‘‘ نامی تنظیم کوتلاش کرنے کی ذمہ داری لی ہے، پرویز رشید

جمعہ 21 مارچ 2014 18:56

طالبان نے ’’احرار الہند‘‘ نامی تنظیم کوتلاش کرنے کی ذمہ داری لی ہے، ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان نے ’’احرار الہند‘‘ نامی شدت پسند تنظیم کو تلاش کرنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات جاری ہیں جس کے فوکل پرسن چوہدری نثارعلی ہیں اورقوم مذاکرات سے بہتر نتائج کی امید رکھے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیاں ہی طالبان شوریٰ سے بات چیت کیلئے جگہ کا تعین کریں گی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعسکری ادارے سے منسلک لوگوں پر مقدمات قائم ہوئے اوران اداروں میں کوئی بھی انفرادی طورپر غلط کام کررہا ہے تو اسے قانون کی گرفت میں لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی ہے اس میں کسی کے بھی اختیارات زیادہ نہیں، عدلیہ ، مقننہ اوراتنظامیہ مل کرہی ریاستی امور چلاتے ہیں اوریہ ایک دوسرے کے بازو ہوتے ہیں، حکومت کو سعودی عرب کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امداد پہلی بار نہیں ملی، دوست ممالک ہی مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراطلاعات نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ ہم نے تو اپنے کھلاڑیوں سے کھیل کے میدان ہی چھین لئے ہیں اور اگر خدانخواستہ ہماری ٹیم ہار بھی جاتی ہے تو پھر بھی ہمارا پیار اپنے قومی ہیروز کے لئے ہوگا

متعلقہ عنوان :