صوبے میں دو ارب پودے لگانے کے لئے طویل المدت پالیسی بنائی جا رہی ہے، پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات خیبرپختونخوا

جمعہ 21 مارچ 2014 18:54

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات فضل الہی نے کہا ہے کہ صوبے میں دو ارب پودے لگانے کے لئے طویل المدت پالیسی بنائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں شجرکاری مہم کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری فضل الہی نے کہا کہ ہمارے قائد عمران نے اس مہم کا افتتاح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کو گرین اور کلین بنائیں گے ان کاکہنا تھاکہ ہر شخص کو درخت اگانے حکومت کا ساتھ دے انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں دو ارب پودے لگائے جائیں گے جس سے پورا صوبہ سرسبز وشاداب ہو جائے گا انہوں نے صحافیوں کی تجاویز سے بھی اتفاق کیا محکمہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ آئندہ اے ڈی پی میں ان تجاویزکو شامل کرے اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری مواصلات عارف یوسف اور خاتون ایم پی اے صوبیہ خان بھی موجود تھی بعدازاں پارلیمانی سیکرٹری فضل الہی اور ایم پی اے صوبیہ خان نے پشاور پریس کلب میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

متعلقہ عنوان :