وفاقی وزیرداخلہ نے صحافی پر تشدد کانوٹس لے لیا،صحافی پر تشدد کاحکم دینے والے پولیس کے اعلیٰ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی،چوہدری نثار

جمعہ 21 مارچ 2014 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کے احاطے میں مقامی ٹی وی چینل کے نمائندے طیب بلوچ پر پولیس کے تشدد کاسخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی پر تشدد کاحکم دینے والے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی طرف سے اس واقعہ کی توجہ دلانے پر وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اسلام آباد میں جرائم پیشہ دندناتے پھرتے ہیں اسلام آباد پولیس ان کیخلاف ایکشن نہیں لیتی اور عام شہریوں سے پولیس کا سلوک صحیح نہیں ہے یہ ناقابل برداشت ہے کہ ایک سینئر ترین پولیس افسر ایسا کرے ایسا افسر ضرورچارج شیٹ ہوگا۔