حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر عوام کی لائنیں ختم کرنے کے وعدے پر عمل درامد کا آغازکر دیا،پنجاب میں مخصوص اوقات میں سی این جی کی روزانہ فراہمی ،سندھ میں دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ،حکومت کے انقلابی فیصلے سے 450ارب کی سرمایہ کاری ، لاکھوں کا روزگار محفوظ ہو گیا،غیاث پراچہ

جمعہ 21 مارچ 2014 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر عوام کی لائنیں ختم کرنے کے انتخابی وعدے پر عمل درامد کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب میں ہفتہ میں سات دن مخصوص اوقات میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے جبکہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین سے کم کرکے دو دن کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔

وقت گزرنے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی ۔اس فیصلے سے کئی سال سے مسائل کا شکار 450ارب کی سی این جی کی صنعت ، اس سے وابستہ لاکھوں افراد اور اس پر دارومدار کرنے والے کروڑوں عوام کو ریلیف ملے گا۔اسکے لئے ہم 3300سی این جی سٹیشن مالکان، 37لاکھ گاڑی مالکان اور روزانہ سفر کرنے والے آٹھ کروڑ عواموزیر اعظم نواز شریف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین تمام معاملات پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے اور وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اس ضمن میں جلد باقائدہ اعلان کردینگے۔یہ فیصلہ طویل مشاورتی عمل کے بعد کیا جا رہا ہے جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ودیگر اعلیٰ حکام، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چئیرمین غیاث پراچہ، مرکزی چئیرمین پرویز خٹک، پنجاب کے چئیرمین میاں شاہد، سندھ کے چئیرمین شبیر سلیمان، سینئر نائب صدر بریگیڈئیر افتخار، عابد حیات، کیپٹن شجاع اور دیگر شامل رہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں غیاث پراچہ نے کہا کہہ پنجاب میں تجرباتی طور پر مخصوص اوقات میں سی این جی دستیاب ہو گی جبکہ اتوار کو کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔اس فیصلے سے عوام اور سی این جی مالکان کے مسائل ، ماحولیاتی آلودگی اور تیل کی درامدی بل کم، بجلی اور گیس کی پیک ٹائم میں بچت اور لاکھوں افراد کا روزگار یقینی بنایا جا سکے گا جو موجودہ حکومت کا روشن کارنامہ ہے۔نئے شیڈول میں سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی کے وقت پر حتمی فیصلے کیلئے سی این جی ایسوسی ایشن اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل کے مابین پیر کو لاہور میٹنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :