لاہور‘حکومتی اراکین اسمبلی کاٹریفک وارڈنز کے رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج ،ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیاگیا
جمعہ 21 مارچ 2014 16:56
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) حکومتی اراکین اسمبلی نے ٹریفک وارڈنز کے رویے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا ،قائمقام سی ٹی او نے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی آزاد علی تبسم نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کے واقعے کے بعد ٹریفک واردنز کی بد تمیزیاں حد سے بڑھ گئی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز مال روڈ سے گزر رہے تھے کہ ٹریفک وارڈ ن نے انکی گاڑی کو روک لیا اور ڈرائیونگ لائسنس مانگا میرے ساتھ میرا بھائی گاڑی چلا رہا تھا اور ہم نے ڈرائیونگ لائسنس اسے دیدیا ۔ ٹریفک واردڈن لائسنس لے کر وہاں سے 15گزکے فاصلے پرچلا گیا اور اشارے سے ہمیں اپنے پاس آنے کو کہا ۔(جاری ہے)
میں نے ٹریفک وارڈن کو اپنا تعارف بھی کرایا لیکن اس نے کہا کہ آپ کو پیچھے رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن آپ نہیں رکے جس پر میں نے کہا کہ ہم آپ کاروکنے کا اشارہ نہیں دیکھ سکے لیکن اس کے باوجود وارڈن نے بد تمیزی کی جس پر قائمقام اسپیکر نے کہا کہ آپ چیمبر میں بھی میرے پاس آئے تھے اور میں نے آپ سے کہا ہے کہ آپ اس پر تحریک استحقاق لائیں ۔
خاتون حکومتی رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جس وارڈن کی میں نے شکایت کی تھی اسکے ذہنی مریض ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور خواتین سے بد تمیزی کرنا اس کا معمول ہے ۔ مجھے کہا گیا کہ تھاکہ اس معاملے کو اسپیکر خود دیکھیں گے لیکن آج تک اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ جس پر شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ اسپیکر آپ تحریک استحقاق کی بجائے از خود نوٹس بھی نوٹس لے کر کارروائی کر سکتے ہیں او رآپ کو نوٹس لینا چاہیے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائمقام سٹی ٹریفک پولیس آفیسر رانا شجاعت نے رکن اسمبلی آزاد علی تبسم سے بد تمیزی کرنے والے ٹریفک وارڈن غلام مصطفی کو معطل کر دیاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.