راولپنڈی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

جمعہ 21 مارچ 2014 16:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) چٹیاں ہٹھیاں کے علاقے میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

علاقہ چٹیاں ہٹھیاں کی مقامی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے سرکاری ملازم کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ فائرنگ سے بھگدڑ مچنے سے متعدد افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پرانی دشمی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :