فوج نہ بھیجنے سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر یقین کرنا چاہئے،خورشید شاہ

جمعہ 21 مارچ 2014 16:06

فوج نہ بھیجنے سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر یقین کرنا چاہئے،خورشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک میں فوج نہ بھیجنے سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر یقین کرنا چاہئے،اہم معاملات پر وزیر اعظم کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام درست نہیں،اپوزیشن کا کام صرف لڑنا جھگڑنا ہی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اور عوامی مفاد کے معاملات پر حکومت کیساتھ ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :