رنبیر کپور اور کترینہ کی اداکاری ہدایت کارانوراگ باسو کا مطمئن نہ کر سکی

جمعہ 21 مارچ 2014 14:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) بالی وڈ فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور اور کترینہ کی اداکاری ہدایت کارانوراگ باسو کا مطمئن نہ کر سکی ، فلم کے کچھ حصے دوبارہ شوٹ ہوں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور کترینا ان دنوں فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم کے ہدائت کا ر انوراگ باسو فلم کی شوٹنگ اور کام کے حوالے سے اس قدر محنت کر رہے ہیں کہ انہیں شوٹ کئے گئے کچھ حصوں میں دونوں سپر سٹارز کی ایکٹنگ اور شوٹنگ سین پسند نہیں آئے جس پر اب وہی سین دوبارہ شوٹ ہوں گے ، اس حوالے سے فلم کے بجٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :