سیف علی خان نے کمرشلز میں کام کا معاوضہ کم کر دیا

جمعہ 21 مارچ 2014 14:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) چھوٹے نواب سیف علی خان نے کمرشلز میں کام کرنے کا معاوضہ بھی کم کر دیا۔سیف علی خان چل پڑے بیگم صاحبہ کے نقش قدم پر ، جنہوں نے حال ہی میں کمرشلز میں ماڈلنگ کرنے کے معاوضے میں غیر معمولی کمی کردی تھی۔اب انہی کی دیکھا دیکھی چھوٹے نواب نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمرشل میں جھلک دکھانے کے لیتے تھے ساڑھے چار کروڑ روپے، لیکن اب اس میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی کردی ہے کمی۔کہنے والے کہتے ہیں کہ چھوٹے نواب کی یہ سخاوت اس لیے بھی ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہورہی ہیں۔بڑے ہوں یا چھوٹے فلم ساز ، اپنی موویز میں نواب صاحب کو کاسٹ کرنے سے پہلے دس دفعہ سوچتے ہیں جبھی سیفو بابا نے سوچا کہ معاوضہ کم کرو ۔

متعلقہ عنوان :