سپریم کورٹ کی آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لئے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت
جمعہ 21 مارچ 2014 13:20
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو آئی جی تعیناتی کے لئے 7 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے فاضل بینچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبد الفتح ملک سے سوال کیا کہ آئی جی سندھ کی تقرری کے حوالے سے کیا ہوا جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ عدالت کی جانب سے آئی جی سندھ کی تقرری کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ایک ہفتے کا نہیں بلکہ ایک دن کا وقت دیا گیا تھا، آئی جی سندھ تعینات کیا گیا یا نہیں۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل اسلم بٹ نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے صوبائی حکومت کو 3 نام بھیجے گئے تھے تاہم سندھ حکومت نے اس حوالے سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی مرضی سے آئی جی کی تقرری کی جاتی ہے لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہے، سندھ حکومت کی جانب سے بھی وفاق کو آئی جی سندھ کے لئے نام بھجوائے گئے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وفاق کے ناموں سے متفق نہیں ہے کیونکہ وہ صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ان سے استفسار کیا کہ آپ نام بتائیں کہ کس کو آئی جی سندھ مقرر کیا جائے اور جو امن قائم کرسکتا ہو۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپس کے اختلافات سے کراچی کا امن متاثر ہورہا ہے لہٰذا ابھی وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کریں اور آئی جی سندھ کا نام مختص کریں، ہم وفاق سے سفارش کریں گے کہ اسے آئی جی تعینات کیا جائے اور پیر کو آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کیا جائے۔وقفہ سماعت کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ پیر تک آئی جی سندھ کے لئے حتمی نام وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جائے گا اور آئی جی تقرری جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کی صورتحال اتنی ابتر ہے اور یہاں آئی جی کے تقرر کے لئے حکومت متفق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ناموں سے کوئی مطلب نہیں ہے اور ایک ہفتے کے اندر آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.