لاہور: وزیراعلی ہاؤس کے باہر خاتون کی خود سوزی کی کوشش
جمعہ 21 مارچ 2014 12:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر غربت سے تنگ خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کے تھانہ شفیق اباد کی حدود میں موہالی پورہ کی رہائشی عابدہ پروین نے غربت سے تنگ آکر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگا لی، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے خاتون کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے خاتون کا دھڑ بری طرح متاثر ہوا ہے، ابتدائی طور پر تو ایسا معلوم ہوتا ہے خاتون کے جسم کا 40 فیصد جھلسا ہے، خاتون کی حالت تشویشناک ہے، اسے بچانے کی ہر مملکن کوشش کی جا رہی ہے۔عابدہ کے شوہر غلام عباس کا کہنا تھا کہ وہ بے روز گار ہے اور اس کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، اس کے بھائی اس کے بیوی بچوں پر تشدد کرتے ہیں اور اس حوالے سے اس نے تھانہ شفیق آباد میں ایف آئی آر بھی درج کرائی مگر پولیس والے ان کے ساتھ تعاون کے بجائے ان کے بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی شہباز شریف کے پاس اپنے مسائل لے کر آئے تھے لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر خود سوزی کی کوشش کی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.