نائب صوبیدار امان اللہ کے خلاف ایف آئی آر کی نقل سپریم کورٹ میں پیش
جمعہ 21 مارچ 2014 12:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) لاپتہ افراد کیس سے متعلق حکومت نے نائب صوبیدار امان اللہ کے خلاف ایف آئی آر کی نقل سپریم کورٹ میں پیش کر دی، عدالت نے کیس کی تفتیش کے بعد چالان کی نقل بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 35 لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔حکومت کی جانب سے نائب صوبیدار امان اللہ کے خلاف ایف آئی آرمالاکنڈ تھانے میں درج کی گئی،جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف شکایت کنندہ ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق حکومت نے ضابطہ فوجداری کی دفع 346 کے تحت درج کرایا ہے۔ضابطہ فوجداری 346 کے تحت غیر قانونی حراست میں رکھنے پر مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئے کہ قانون حرکت میں آ گیا اب شفاف تفتیش ہو گی۔
امید کی جا سکتی ہے کہ اب اصل ذمہ داروں کے نام سامنے آ جائیں گے۔ یہ بھی امید ہے لاپتہ افراد کے بارے میں کمیشن اپنی رپورٹ جلد پیش کرے گا۔ جب ریاست کوئی قدم اٹھائے تو اسے قانونی تحفظ دینا ضروری ہوتا ہے۔ کوئی فرد یا ادارہ قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومت کیس کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے ،کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.