ہالی ووڈ کی نئی سنسنی خیز فلم ” ان کاؤنٹر“ کا پہلا ٹریلر جاری ،فلم خلائی مخلوص کے پراسرار واقعات اور غیر متوقع حادثات کے گرد گھومتی ہے

جمعرات 20 مارچ 2014 23:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) ہالی ووڈ میں آج کل خلائی مخلوق کے چرصے عام ہیں جو زمین پر آدھمکی ہے اسی سلسلے میں نئی سنسنی خیز فلم ” ان کاؤنٹر“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار و رائٹر کوسمولوسکو کی اس ہارر فلم میں مرکزی کردار اور مائیکل سیپس اور ڈینیل شاویز نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ روب ڈرکی ، ایش بیچر ، پینا والٹر اور ایمی بروس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے ۔

پراسرار واقعات اور غیر متوقع حادثات کے گرد گھومتی ہے اس فلم میں واشنگٹن میں آئے ایک ایسے مہمان کو دکھایا گیا ہے جو دوسری دنیا سے آکر لوگوں کو ستانا شروع کردیتا ہے خطرناک خلائی مخلوق اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا تاہم آئندہ چند ماہ میں فلم سینما گھروں کی زینت بنائی جانے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :