اپنے بچوں کے حوالے سے انتہائی سخت ماں ہوں ، کاجول ، دونوں بچے پراعتماد ہیں ،چاہتی ہوں میرے بچے بااصول زندگی گزاریں ، انٹرویو

جمعرات 20 مارچ 2014 23:26

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ انتہائی سخت ماں ہوں اور چاہتی ہوں کہ میرے بچے ایک بااصول زندگی گزاریں ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے بہت سختی سے پیش آتی ہوں اور وہ اس حوالے سے اکثر مجھ سے شکایت بھی کرتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں اسے یہ سمجھاتی ہوں کہ اگر میں ایسا نہیں کرونگی تو تمہاری تربیت ٹھیک طریقے سے نہیں کرسکوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کی اچھی تربیت کرنی ہے تو پھر ہر ماں کو سخت ہونا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بچے بہت پراعتماد ہیں میں چاہتی ہوں کہ میرے دونوں بچ نائشا اور یوگ ایک بااصول زندگی گزاریں۔

متعلقہ عنوان :