کوالاالمپورسے ٹیک آف کرنے والے پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی،واپس اتار لیا گیا،طیارے کے انجن میں آگ نہیں بلکہ فنی خرابی کے باعث وائبریشن ہوئی تھی ،خرابی دور کرنے کے بعد طیارہ دوبارہ روانہ ہوگیا‘ ترجمان۔ تفصیلی خبر

جمعرات 20 مارچ 2014 23:04

کوالاالمپور/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) ملائیشیا ء کے دارالحکومت کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والے پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالاالمپورسے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 899 کے انجن میں اڑان بھرنے کے 20 منٹ بعد آگ لگ گئی جس کے بعد طیارے کو بحفاظت واپس کوالالمپور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ نہیں بلکہ فنی خرابی کے باعث وائبریشن ہوئی تھی جس کے بعد طیارے کو واپس کوالالمپور ایئرپورٹ پر اتارا گیا اور خرابی دور کرنے کے بعد طیارہ دوبارہ لاہور کے لئے روانہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :