پشاور میں ہوائی فائرنگ اور کبوتر یا پتنگیں اڑانے پر پابندی

جمعرات 20 مارچ 2014 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ابدرہ روڈ موضع پاؤکہ اور تہکال کے علاقوں کے آس پاس ہوائی فائرنگ کرنے اور کبوتر یا پتنگیں اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر عرصہ دو ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :