گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان دبئی کا دورہ مکمل کرکے جمعرات کو کراچی پہنچ گئے،دبئی مذاکرات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اگلے مذاکراتی عمل کا آغاز جلد ہوگا
جمعرات 20 مارچ 2014 22:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان دبئی کا دورہ مکمل کرکے جمعرات کو کراچی پہنچ گئے ہیں ۔دبئی مذاکرات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اگلے مذاکراتی عمل کا آغاز جلد ہوگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر ندیم نصرت اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تفصیلی ملاقاتیں کیں ،ان ملاقاتوں میں سیاسی صورت حال ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے اور سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
ان ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں میں حکومت سازی کے حوالے سے ابتدائی نکات طے پاگئے ہیں ۔(جاری ہے)
دبئی مذاکرات کے حوالے سے پیپلزپارٹی سے ہونے والی بات چیت پر ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان لندن میں مشاورت کا عمل جاری ہے اور جلد اس حوالے سے کوئی اہم فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی واپسی کے بعد جلد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گورنر سندھ سے ملاقات ہوگی ۔
اس ملاقات میں دبئی میں ہونے والی بات چیت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں میں جلد مذاکراتی عمل کا دوسرا باضابطہ دور شروع ہوجائے گا ۔اس ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی نظام ،بلدیاتی اداروں کے فنڈز کا اجراء ،ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی ۔دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم اور حکومت سازی کا حتمی فارمولہ طے کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.