کابل ،خود کش حملہ آوروں کاپولیس سٹیشن پر حملہ ،4اہلکار ہلاک ،20زخمی ،ہلاکتوں کے حوالے سے متصاد اطلاعات، پانچ حملہ آور وں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ،میڈیا رپورٹس

جمعرات 20 مارچ 2014 21:51

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) افغانستان میں خود کش حملہ آوروں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا جس میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 20زخمی ہو گئے ،پانچ حملہ آور وں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی شہر جلال آباد کے پولیس سٹیشن پر چھ سے زائد شدت پسندوں نے حملہ کر دیا ۔

شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کچھ اندر داخل ہو گئے۔واقعے میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 20زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ننگرہار صوبہ کے ترجمان عبدالضیاء احمد زئی نے اپنے بیان کہا کہ جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب واقعہ پولیس اسٹیشن پر صبح سویرے کار بم حملہ کیا گیا جس سے پولیس اسٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ گورنر ہاؤس سمیت متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صوبے غزنی کے شہر جلال آباد میں پولیس اسٹیشن پر 5 خود کش بمباروں نے خود کو دھماکا خیر مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب طالبان نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی افغان صوبے فریاب میں ایک خود کش دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :