امریکا کی روس کے معاشی منصوبوں پر، روس کی امریکی سیاستدانوں پر پابندی

جمعرات 20 مارچ 2014 21:31

امریکا کی روس کے معاشی منصوبوں پر، روس کی امریکی سیاستدانوں پر پابندی

واشنگٹن/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) امریکا نے روس کے اہم معاشی منصوبوں پر پابندیاں عائدکر دیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے پابندیاں عائد کرنے کے حکم پر دستخط کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ یوکرین میں مداخلت پر امریکا روس پر اضافی پابندیاں لگا رہا ہے، مزید جارحانہ اقدامات کیے تو روس کو عالمی برادری میں تنہا کر دیں گے۔

دوسری جانب روس نے بھی امریکی سیاستدانوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کے لیے ویزے کے اجرا اور اثاثے منجمد کر دیے ہیں، جبکہ امریکی سلامتی کے نائب مشیر، سینیٹر جان مک کین اور اسپیکر جان بوئنیر پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :