میڈیکل کے طلبہ کو 6 ماہ تھر جیسے علاقوں میں تعینات کریں،چیف جسٹس

جمعرات 20 مارچ 2014 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تھر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ میڈیکل کے طلبہ کو 6 ماہ تک تھر جیسے علاقوں میں تعینات کریں جو نہ جائیں انہیں ڈگری نہ دی جائے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تھر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے عدالت میں اعتراف کیاکہ ڈاکٹر کراچی اور حیدر آباد سے آگے جانا نہیں چاہتے، ڈی جی ہیلتھ کو معطل کر دیا ہے ا ن کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ سیاسی دباوٴ میں آئے بغیر بلا تخصیص قومی خدمت کا فریضہ انجام دیں، سیکریٹری صحت نے کہاکہ ڈاکٹرز جب تک اپنے مقامی اضلاع میں ڈیوٹیاں نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹروں کو تین سال کیلیے ان کے ڈومیسائل والے اضلاع میں لازمی تعینات کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :