آج حکومت طالبان مذاکرات کا مقام طے ہوجائے گا، سمیع الحق

جمعرات 20 مارچ 2014 19:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آج حکومت طالبان مذاکرات کا مقام طے ہوجائے گا، کل تک دونوں کمیٹیوں کے ارکان کی ابتدائی ملاقات ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں " تحفظ مدارس دینیہ اور اسلام کا پیغام امن" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ماضی میں بھی حکمرانوں نے مدارس کو اصلاح اور ہمدردی کے نام پر مٹانے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہیں ہوئے، موجودہ حکومت بھی ایسے اقدامات سے باز رہے۔

مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنگ کا کہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، امریکا جنگ سے بھاگ گیا ہے۔ اگر حکومت امریکا کی جنگ سے نکلنے کی بات کرے تو کل ہی بغیر مذاکرات کے امن قائم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :