آئی پی ایل کے 7 کے 20 ابتدائی میچز کی میزبانی متحدہ عرب امارات کریگا

جمعرات 20 مارچ 2014 15:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) متحدہ عرب امارات آئندہ ماہ شروع ہونیوالے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے ابتدائی 20 میچوں کی میزبانی کریگا۔ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں 16 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ سے کھیل کا آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل گورننگ کونسل کے اعلامئے کے مطابق ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان میچ ابو ظہبی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

گورننگ کونسل حکام نے کہا کہ لیگ کے ابتدائی 20 میچز متحدہ عرب امارات کے تین سٹیڈیمز شیخ زید، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائینگے۔ دوسرے مرحلے کے میچ بنگلہ دیش جبکہ آخری مرحلے کے میچ بھارت میں شیڈول ہیں تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل 7کے پہلے مرحلے کے میچز متحدہ عرب امارات اور دوسرے مرحلے کے میچ بنگلہ دیش میں کرانے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :