ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ کیا جا سکا ، عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

جمعرات 20 مارچ 2014 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ کیا جا سکا ، عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کئی ادارے مستقل سربراہ کے بغیر کام کر رہے ہیں ۔

اہم قومی اداروں کے سربراہان کا نہ ہونا حیران کن ہے ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سربراہان کی تقرری کیلئے کمیشن بنایا گیا ہے ۔ حکومت کو تکنیکی بنیادوں پر کچھ مشکلات ہیں ۔ بنچ نے اداروں کے سربراہان کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے پیر کو سماعت کرنے کی تجویز دی ہے۔