پنجاب حکومت عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے 15 نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کروائے‘قاضی احمدسعید

جمعرات 20 مارچ 2014 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حلقہ بندیوں کے اختیارات الیکشن کمیشن کو دینا خوش آئند ہے، پنجاب حکومت عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے 15 نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کروائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کو یقینی بنائے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کو جلد سے جلد مکمل کرے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کی ہے بلدیاتی انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں ان کا بروقت انعقاد بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کی گئی حلقہ بندیوں پر تمام جماعتوں کو تحفظات تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوری عمل کے لئے بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :