ٹی 20 ورلڈ کپ:افغانستان کی نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

جمعرات 20 مارچ 2014 14:33

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ کے کوالیفائنگ میچ میں افغانستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیپال نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ افغانستان نے چار تبدیلیاں کی ہیں۔دوسرے میچ میں میزبان بنگلا دیشی ٹیم کا ٹکراؤ ہانگ کانگ سے ہوگا ،اس میچ میں کامیابی ہوم ٹیم کو سپر ٹین مرحلے میں پہنچا دے گی۔

متعلقہ عنوان :