نصرت فتح علی خان کو گائیکی کا بھگوان مانتا ہوں‘گلوکار میکا سنگھ

جمعرات 20 مارچ 2014 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)بھارت کے معروف گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ میں عظیم پاکستانی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کو گائیکی کا بھگوان مانتا ہوں۔ میکا سنگھ نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو سن کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ بھارتی گلوکار میکا سنگھ تین روزہ دورے کے بعد پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

وطن واپسی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں میکا سنگھ نے بتایا کہ یہ ان کا تیسرا دورہ ہے، یہاں سے بہت محبت ملی، کراچی جانے سے لوگ گھبراتے ہیں لیکن انہیں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا۔ میکا سنگھ نے لاہور کے کپڑوں اور جوتوں کی بھی دل کھول کے تعریف کی۔ میکا سنگھ نے امن کا پیغام عام کرنے کیلئے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ کئی پاکستانی گلوکاروں کے فین ہیں، لیکن استاد نصرت فتح علی خان کی بات ہی اور ہے۔