نئی سنسنی خیز فلم” اِن کاوٴنٹر“ کا پہلا ٹریلرجاری

جمعرات 20 مارچ 2014 12:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)ہالی وڈ میں آجکل خلائی مخلوق کے چرچے عام ہیں جو زمین پر آدھمکی ہے، اسی سلسلے میں نئی سنسنی خیز فلم” اِن کاوٴنٹر“ کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کارو رائٹر کوسمو لوسکو کی اس ہارر فلم میں مرکزی کردارمائیکل سیپس اورڈینئل شاویز نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ روب ڈرکی،ایش ہچر، ہینا والٹر ا ا ور ایمی بروس اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔

پر اسرار واقعات اور غیر متوقع حادثات کے گِرد گھومتی اس فلم میں واشنگٹن میں آئے ایک ایسے مہمان کو دِکھایا گیا ہے جو دوسری دنیا سے آ کر لوگوں کو ستانا شروع کر دیتا ہے۔ خطرناک خلائی مخلوق پر مبنی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا تاہم آئندہ چند ماہ میں فلم سنیما گھروں کی زینت بنائی جانے کا امکان ہے۔