پاکستان فیشن انڈسٹری میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جو خوش آئند بات ہے‘ زریں

جمعرات 20 مارچ 2014 12:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) داکارہ زریں نے کہا ہے کہ خوبصورت رنگوں کے ملبوسات اور فیشن کے نت نئے انداز شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ثقافتی روایات کی عکاسی کرتے پہناوے میری اولین ترجیح ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسے تو میں تقریبات کی مناسبت سے مشرقی اورمغربی لباس استعمال کرتی ہوں لیکن پاکستان کا قومی لباس شلوارقمیص مجھے بے حد پسند ہے۔

اداکارہ زریں نے کہا کہ قدرت کے تمام رنگ بہت خوبصورت ہیں جن کو ہمارے معروف ڈیزائنراپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نت نئی شکلیں دیتے ہیں اور یہی دیدہ زیب ڈیزائن فیشن کی دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں فیشن انڈسٹری کامیابی کی منزلیں طے کررہی ہے اور پاکستان فیشن انڈسٹری میں بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :