سپریم کورٹ کا سندھ میں فوری طور پر آئی جی کی تعیناتی کا حکم

جمعرات 20 مارچ 2014 12:16

سپریم کورٹ کا سندھ میں فوری طور پر آئی جی کی تعیناتی کا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) سپریم کورٹ نے سندھ میں فوری طور پر آئی جی پولیس کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے فاضل بینچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی تو قائم مقام آئی جی اقبال محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا وہ اب تک قائم مقام آئی جی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ مستقل آئی جی سندھ کی تعیناتی اب تک نہیں ہوئی اور وہ اضافی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے اور صوبے قائم مقام آئی جی کام کررہا ہے جبکہ ڈی جی رینجرز کا بیان ہے امن و امان کے قیام کے لئے ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ فوری طورپرآئی جی سندھ مقرر کرکے رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20 فروری کو آئی جی سندھ کےعہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود قائم مقام آئی جی کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :