پاکستان سے کسی نے افواج مانگیں اور نہ ہی دے رہے ہیں، وزیر اعظم

جمعرات 20 مارچ 2014 12:05

پاکستان سے کسی نے افواج مانگیں اور نہ ہی دے رہے ہیں، وزیر اعظم

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے کسی نے افواج نہیں مانگیں اور نہ ہی کسی کو دے رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے میانوالی میں ایم ایم عالم کے نام سے منسوب ایئر بیس کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ بحرین کا دورہ پاکستان کے مفاد میں ہے،سعودی کراؤن پرنس اور کویت کے وزیر اعظم بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

پاکستان میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان کو ماضی میں بھی بہترین ملک بنایا جا سکتا تھا، مگر کسی نے توجہ نہ دی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر دیگر فورسز کے لوگ بھی آ سکتے ہیں۔ماضی میں بھی اس عہدے پر دیگر فورسز کے افسران آتے رہے ہیں۔وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف طاہر رفیق بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :