پائلٹ کے گھر میں سیمی لیٹرفلائٹ سسٹم سے تلف فائلیں ری کور کررہے ہیں، ملائیشین وزیر دفاع

بدھ 19 مارچ 2014 23:39

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) ملائشیا ائیر لائن کے طیارے کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ملائشین وزیر دفاع کہتے ہیں کہ طیارے کے پائلٹ کے گھر میں موجودفلائٹ سسٹم سے تلف کی گئی فائلز کو ری کور کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملائشیا کی پرواز کے پائلٹ نے گھر میں خصوصی سسٹم نصب کیاہوا تھا جس میں حالیہ ڈیٹا تلف کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا کو ری کور کرنے کی کوشش جاری ہے تاکہ پائلٹ کے حوالے سے کچھ مزید معلومات مل سکیں۔ ادھر وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ گمشدہ طیارے کو مالدیپ کے اوپر پرواز کئے جانے کی اطلاعات کی چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :