لاڑکانہ، مذہبی فسادات میں آنسو گیس کا شیل لگنے سے ہوٹل مزدور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

بدھ 19 مارچ 2014 22:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) دو روز قبل مذہبی فسادات میں آنسوں گیس کا شیل لگنے سے ہوٹل مزدور منظور علی عباسی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہوٹل مزدور ایسوسی ایشن کے صدر عبدالستار کٹھیان، جنرل سیکریٹری حزب اللہ کی قیادت سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد کہاکہ منظور عباسی ہوٹل سے ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ کرما باغ کے علاقے میں پولیس کی جانب لاٹھی چار ج آنسوں گیس کے بعد بھگدڑ کے دورران وہ سڑک پر گر گیا جسکو بے ہوشی کی حالت میں شعبہ حادثات لایا گیا اور دور روز کے بعد اس کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ مالق حقیقی سے ملے ھوٹل ایسوی سی ایشن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ایم این اے فریال ٹالپور سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم کے متاثر خاندان کو مالی مدد دیکر کفالت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :