جمعے کوطالبان اورحکومتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی،مولانا سمیع الحق

بدھ 19 مارچ 2014 22:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جمعے کوطالبان اورحکومتی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی، توقع ہے کہ حکومتی کمیٹی کولے کروزیرستان جائیں گے۔

(جاری ہے)

طالبان کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو ماضی میں پاکستانی حدود کے اندر مذاکرات کرنے کے بھیانک نتائج بھگتنے پڑے، خواجہ آصف سے کہتا ہوں کہ خاموش رہیں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ ہم سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق ملتان میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ان کا کہنا کہ خدارا آپریشن پر زور نہ دیا جائے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، طالبان سے بڑی کوئی جماعت ہے تو اس سے مولانا فضل الرحمان ہی بات کرسکتے ہیں۔ مولاناسمیع الحق نے کہا کہ جمعہ کو طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات ہوگی، توقع ہے کہ وہ حکومتی کمیٹی کو لے کر وزیرستان جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :