وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 19 مارچ 2014 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔