میانوالی، علو والی میں گٹر کے اندر ٹی ایم اے پپلاں کے تین ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق،ملازم سیوریج کی بندلائن کھولنے کیلئے داخل ہوئے تھے،تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں

بدھ 19 مارچ 2014 19:56

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء)نواحی علاقہ علو والی میں بند سیوریج لائن کھولنے کے لیے گٹر کے اندر داخل ہو نے والے ٹی ایم اے پپلاں کے تین ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے پپلاں کے عملہ صفائی کے تین اہلکار نعیم مسیح،غلام صادق اور عبد الرزاق باری باری علووالی میں بند سیوریج لائن کھولنے کے لیئے گٹر کے اندر داخل ہو ئے تو دم گھٹنے سے تینوں ملازمین موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ای سی پپلاں زبیر احمد اعجاز،ٹی ایم او پپلاں رانا حامد رضا،ایس ایچ او پپلاں انسپکٹر اللہ نواز خان اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ بھاری مشینری کے ذریعے سیوریج لائن کی کھدائی کر کے جاں بحق ہو نے والے نعیم مسیح،غلام صادق اور عبد الرزاق کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔