عام انتخابات میں پنجاب میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور 93فیصد عملہ پنجاب حکومت کا ملازم تھا‘ الیکشن کمیشن کی رپورٹ

بدھ 19 مارچ 2014 19:50

عام انتخابات میں پنجاب میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور 93فیصد عملہ پنجاب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) عام انتخابات میں پنجاب میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور 93فیصد عملہ پنجاب حکومت کا ملازم تھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کے دوران صوبائی ملازمین کے تقرری کے الزام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پنجاب میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور 93فیصد عملہ پنجاب حکومت کا ملازم تھا۔

3لاکھ 58ہزار سے زائد صوبائی ملازمین اور 7فیصد وفاقی ملازمین تعینات تھے جبکہ سندھ میں صوبائی ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 39ہزار اور وفاقی ملازمین کی تعداد 17ہزار500تھی۔بلوچستان میں وفاقی ملازمین کی تعداد صرف 175 جبکہ صوبائی ملازمین کی تعداد 28ہزار تھی اور خیبرپختونخوا ہ میں وفاقی ملازمین کی تعداد صرف 220اور صوبائی ملازمین کی تعداد 25ہزار تھی۔