سپریم کورٹ کا سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کو 15نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم ،حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے پانچ ماہ میں قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت ،9 سال سے زائد عرصہ تک انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے‘ عدالت کے ریمارکس
بدھ 19 مارچ 2014 19:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ نے سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ کو 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے پانچ ماہ میں قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،سماعت کے دوران پنجاب کے لوکل باڈی ایکٹ کی شق 8‘9اور10کو کالعدم قرار دیدیا گیا جبکہ عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ نو سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ، تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکن بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے نے رپورٹ پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں حلقہ بندیوں سے متعلق قانونی مسودے کی تیاری میں 25 روز لگیں گے،وزارت قانون اور صوبائی کابینہ سے منظوری میں 7 روز لگیں گے جس کے بعد کم از کم 5 روز میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد گورنر سے منظوری میں 15 لگ جائیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.