نواز حکومت قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی تشکیل فوری طور پر یقینی بنائے، نفیسہ شاہ

بدھ 19 مارچ 2014 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم برائے انسانی حقوق کا اجلاس گزشتہ روز چئیرمین نفیسہ شاہ کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ تنظیم برائے انسانی حقوق پاکستان پیپلز پارٹی نے نواز حکومت کی جانب سے قومی انسانی حقوق کمیشن کی عدم تشکیل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ انسانی حقوق کمیشن کی فوری طور پر تشکیل یقینی بنائی جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم برائے انسانی حقوق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی عدم تشکیل کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہوہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی فوری تشکیل یقینی بنائے اور اسکا قانونی اور آئینی طور پر چئرمین مقرر کرے۔

(جاری ہے)

قومیء کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ 2012پی پی پی حکومت کے دور میں منطور کیا گیا تاہم اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک کمیشن کا تقرر نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر پی پی پی کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے شرکاء نے مظفرگڑھ میں ہونے والے المیہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس رول انتہائی قابل مذمت ہے جس مجرموں کی پشت پناہی کی اور زیادتی کا شکار طالبِ علم اپنی بے بسی کے باعث خود سوزی جیسا اقدام کرنے پر مجبور ہو گئیْ ، انہوں نے مزید لاڑکانہ میں دھرم شالہ کو جلانے اور لاہور میں نرسوں پر انسانیت سوز تشدد کی بھی مذمت کی اور پاکستان تحفظ آرڈیننس پر بھی کہا کہ اس آرڈیننس کو پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد لاگو کیا جائے جس سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام کی جا سکے۔

۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی تنظیم برائے انسانی حقوق کی چیرمین نفیسہ شاہ، سیکرٹری جنرل مصطفی نواز کھوکھر، عاصمہ ارباب عالمگیر، اخونزادہ چٹان اور شاجہان سرفراز، روبینہ قائم خانی بھی موجود تھے۔