پاکستان نیوکلیئرمواد اوراثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے بہترین تجربہ اورصلاحیت رکھتا ہے،مارسل ڈی ونک، ہیگ کانفرنس میں پاکستان اپنے تجربات دوسرے ممالک سے شیئر کریگا ، دوروزہ نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں دنیا کے 53ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم سمیت اہم رہنما شریک ہونگے ،کانفرنس کامقصد ایٹمی مواداوراثاثوں کی سیکیورٹی یقینی بنانا اور دنیا کو نیوکلیئر ٹیررازم سے محفوظ بنانا ہے ، نیدرلینڈز کے سفیر کی پریس کانفرنس

بدھ 19 مارچ 2014 19:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر مارسل ڈی ونک نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر مواد اوراثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے بہترین تجربہ اورصلاحیت رکھتا ہے ہیگ کانفرنس میں پاکستان اس حوالے سے اپنے تجربات دوسرے ممالک سے شیئر کریگا 24مارچ سے شروع ہونیوالی دوروزہ نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں دنیا کے 53ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم سمیت اہم رہنما شریک ہونگے اس کانفرنس کامقصد ایٹمی مواداوراثاثوں کی سیکیورٹی یقینی بنانا اور دنیا کو نیوکلیئر ٹیررازم سے محفوظ بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو مقامی ہوٹل میں نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں24 مارچ سے شروع ہونیوالی تیسری نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے نیدرلینڈز کے سفیر نے کہا کہ 24 مارچ سے ہیگ میں دو روزہ نیوکلیئر سمٹ منعقد ہورہی ہے جس میں دنیا کے 53ممالک کے رہنما شرکت کریں گے پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف بھی اس کانفرنس میں شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ ایٹممی ہتھیاروں کی سیکیورٹی دنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے اس کانفرنس کامقصد دنیا کو نیوکلیئرٹیررازم سے محفوظ بنا نا ہے انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر اثاثوں کی حفاظت کرنا یہ ملک کی بنیادی قومی ذمہ داری ہے پاکستان نیوکلیئراثاثوں اورمواد کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے پاکستان نے نیوکلیئر سیکیورٹی سسٹم قائم کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے) کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کادورہ کیا وہ پاکستان کے نیوکلیئر سیکیورٹی انتظامات سے انتہائی مطمئن تھے انہوں نے کہا کہ ہیگ میں ہونیوالی نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ اہم ترین ایونٹ ہے جس کامقصد نیوکلیئرمواد کو تخریب کاروں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنا ہے اس مواد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اس حوالے سے سمگلنگ کے مسائل بھی کانفرنس میں زیر بحث آئیں گے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اس قسم کی دو کانفرنسیں منعقد ہوچکی ہیں ہیگ میں ہونیوالی کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوباما سمیت دنیا کے اہم رہنما شرکت کریں گے جو بالمشافہ علاقوں میں اس اہم مسئلے پرتبادلہ خیال کریں گے ایک سوال کے جواب میں نیدرلینڈز کے سفیر نے کہا کہ پاکستان نیو کلیئر مواد اوراثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے بہترین تجربہ اورصلاحیت رکھتا ہے کانفرنس میں پاکستان اپنے تجربات دوسرے ممالک سے شیئر کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوکلیئر سیکیورٹی ٹریننگ سنٹر قائم کیا ہے جونہ صرف خطے بلکہ دنیا کیلئے بھی انتہائی اہمیت کاحامل اورمدد گار ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر مواد دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے کے خطرات موجود ہیں اس کانفرنس کامقصد نیوکلیئر مواد کی حفاظت کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کو یقینی بنانا ہے دہشتگرد اس حوالے سے دھمکیاں بھی دے چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں نیدرلینڈز کے سفیر نے کہا کہ ایران اورشمالی کوریا ہیگ سمٹ میں شریک نہیں ہونگے کیونکہ وہ اس عمل کاحصہ نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ نیدرلینڈز نے اس اہم کانفرنس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں کانفرنس میں متعدد ممالک کے صدور اوروزرائے اعظم سمیت اہم رہنما شریک ہونگے ہم نے سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی ہے انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں چار بین الاقوامی آرگنائزیشنز بھی شریک ہونگی جن میں پوری یونین، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ،انٹرپول اور اقوام متحدہ کے نمائندے شامل ہیں۔