حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی،وزیر اعظم

بدھ 19 مارچ 2014 17:12

حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی،وزیر اعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی کی رکن کیٹی ہالبروک نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ولی بابر قتل کیس میں پیروی کرنے پر وزیر اعظم کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں کیٹی ہالبروک نے جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے وزیراعظم کی خدمات کی تعریف کی۔کیٹی ہالبروک نے کہا کہ ولی خان بابر قتل کیس کی پیروی کرنے میں وزیراعظم کے کردار کو سراہتے ہیں، قاتلوں کو سزا ملنے سے دنیاکو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے بارے میں اچھا پیغام مل۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ رچرڈ ہالبروک پاکستان کے اچھے دوست تھے، ان کی بوسنیا میں قیام امن کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور عدلیہ کی بحالی میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کے خلاف جرائم کے مقدمات کی نگرانی کے لئے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا، جو صحافیوں، اہم شخصیات اور حکومتی ارکان پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :