ہم نے ملک میں امن کیلئے طالبان سے مذاکراتی عمل کو سپورٹ کیا ہے‘ انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 19 مارچ 2014 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف فراہم نہ کر کے اپنے لئے قبر کھود رہی ہے ، آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے خواب دیکھنے والی (ن) لیگ کا نام و نشان نہیں رہے گا،یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک میں امن کیلئے طالبان سے مذاکراتی عمل کو سپورٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :