حویلی لکھا‘ منہ زور سیکرٹری سٹی یونین کونسل نے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خود ساختہ ریٹ مقرر کردیئے

بدھ 19 مارچ 2014 16:42

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) منہ زور سیکرٹری سٹی یونین کونسل نے شہریوں کو بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خود ساختہ ریٹ مقرر کردیئے،متاثرین کا شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا کی سٹی یونین کونسل نمبر107کے سیکرٹری مقبول اور قاسم نامی کرپشن کنگ دونوں منہ زور افراد نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ اختیار کرلیا ہے اور اپنے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کروانے کے لئے آنے والے لوگوں کو سرکاری مقرر کردہ فیس سے دوگنی رقم دینا پڑ رہی ہے اس حوالے سے سینئر صحافی پرنٹ الیکٹرانک میڈیا ہر دل عزیز شخصیت حاجی محمد احمد ساجد نے جب ان کرپٹ سیکرٹری صاحبان سے رابطہ کیا تو یہ اپنا موقف دینے کی بجائے اول فول بکنے لگے جس پے صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی،سی،او اوکاڑہ سردار سیف اللہ ڈوگر سے فوری طور پے ازخود نوٹس لینے اور شہریوں کو ان کرپٹ سیکرٹری یونین کونسل سے نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔