حسن ابدال، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ڈی ایچ او قتل
بدھ 19 مارچ 2014 16:41
حسن ابدال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) حسن ابدال، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،اے ڈی ایچ او قتل ،نامعلوم حملہ آور موقع ِ واردات سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب۔وقوعہ کی اِطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں جی ٹی روڈ حسن ابدال کے قریب واقع حسن میڈیکل اینڈ سرجیکل کمپلیکس کے باہر آتشیں اسلحہ سے لیس دونامعلوم حملہ آوروں نے گزشتہ رات تقریباً سوا آٹھ بجے کے قریب اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بابر علی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر بابر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
نامعلوم حملہ آور رات کی تاریکی میں موقع ِ واردات سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بابر علی کے قتل کی اِطلاع ملنے پر ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل سید اقبال حسین شاہ اور تھانہ سٹی حسن ابدال کے ایس ایچ او مسرت شاہ پولیس کی نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر بابر علی کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.