انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر

بدھ 19 مارچ 2014 14:35

انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 91 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 99 روپے سے نیچے آگیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح 98 رو پے 20 پیسے پر آگیا۔

(جاری ہے)

ڈیلر ز کا کہنا ہے کہ کمزور ہوتی امریکی کرنسی کو دیکھ کر ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردیے جس سے روپے کی قدر کو استحکام ملا۔انٹر بینک مارکیٹ کے اثرات اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں گزشتہ روز مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ایک کروڑ سے زائد ڈالر کی فراہمی سے یہ101 روپے سے بھی نیچے آگیا۔

متعلقہ عنوان :