حکومت کو سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز
بدھ 19 مارچ 2014 14:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء)وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم اور سالانہ چھٹیوں میں کمی کا نیا شیڈول جاری کرے تاکہ ملکی معیشت میں مزید بہتری لائے جاسکے۔
(جاری ہے)
وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے مطابق حکومت ملک میں سالانہ چھٹیوں سے متعلق مناسب پالیسی مرتب کرے، ہر سیاسی جماعت حکومت میں آنے کے بعد چھٹیوں کی تعداد بڑھاتی ہے، چھٹیوں کے علاوہ ہڑتالیں بھی ملکی معیشت پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
ایف پی سی سی آئی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ملک میں سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے۔ ہفتے میں دو دن کسٹمز اور بینکوں کے بند ہونے سے برآمدات سے متعلق مشکلات آتی ہیں۔اس کے علاوہ عید کے موقع پر 3 سے چار دن تک ملکی معیشت منجمد ہوجاتی ہے۔ سرکاری اداروں میں چھٹی سے کاروبار شدید متاثر ہوتا ہے، حکومت فوری طور پر ملک میں کم چھٹیوں کا سالانہ شیڈول جاری کرے۔ ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو دن چھٹی کے باعث کسٹمز دفاتر بند ہونے سے معیشت کو ماہانہ 2 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.