معاشرے میں اس قدر مسائل بڑھ گے ہیں کہ ہر شخص ذہنی دباؤ میں مبتلاہے ‘ روبی انعم

بدھ 19 مارچ 2014 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء )ادکارہ روبی انعم نے کہاہے کہ معاشرے میں اس قدر مسائل بڑھ گے ہیں کہ ہر شخص ذہنی دباؤ میں مبتلاہے ، وسائل کم او رمسائل زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے رویے بھی بدل رہے ہیں ہر آدمی ٹینشن والی زندگی سے دوچار ہے ، صرف چند خاندان ملکی وسائل پر قابص ہیں ، ان حالات میں ہم فنکاراپنی اداکاری سے ان کو اچھی تفریح د ینے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی اور تھیٹر کے ذریعے سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاکر دلی سکون محسوس کرتی ہوں اور اب اپنے پروڈکشن ادارے روبی پروڈکشن کے تحت میوزک سمیت دیگرپروجیکٹ شروع کیے ہیں جس کاواحد مقصد لوگوں کوٹینشن زدہ ماحول سے باہر نکالنااور یہ کام میں تازندگی کرتی رہوں گی۔