والٹ ڈزنی کی نئی فلم میں انجلینا جولی منفی کردار نبھائیں گی

بدھ 19 مارچ 2014 13:53

والٹ ڈزنی کی نئی فلم میں انجلینا جولی منفی کردار نبھائیں گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) والٹ ڈزنی کی نئی فلم میں انجلینا جولی منفی کردار نبھائیں گی ۔ ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر ڈرامہ تھرلر فلم میلفسنٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں انجلینا جولی جادو گرنی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بحیثیت پروڈکشن ڈیزائنر دو آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہدایت کار رابرٹ سٹار مبرگ کی یہ فلم افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی سمیت ایلی فیننگ کے شارلٹو کو پلے برینٹن ، تھوائیٹس ، میرا انڈررچرڈسن اور سیم رائلے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ایڈونچر فینسٹی فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلیپنگ بیوٹی کی ولن میفلسٹ کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی تاہم جنگل میں اپنی پرامن سلطنت کو حملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعد پتھر دل بن جاتی ہے اور پھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اروڑا پر جادو کر دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :