ہالی ووڈ فلم” پینٹس“ کا تعارفی ٹریلر جاری کر دیا گیا

بدھ 19 مارچ 2014 13:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) مشہور کارٹون کرداروں اسنوپی اور چارلس براوٴن پر مبنی ہالی ووڈ کی سی جی اینیمیٹڈفیچر فلم” پینٹس“ کا تعارفی ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلم کا مرکزی کردار مشہور کارٹونسٹ چارلس سولز کے مزاحیہ کارٹون پینٹ سے منسوب ہے جو روزانہ355ملین سے زائد افرادکی توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے۔ اسٹیو مارٹینو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چارلس سولز کے پوتے برایان شولز نے لکھی ہے۔3Dٹیکنالوجی میں بننے والی یہ فلم نومبر2015میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :