راجکمار ہیرانی کااپنی فلم ”پی کے“ کرسمس کے موقع پر ریلیزکرنے کا اعلان

بدھ 19 مارچ 2014 13:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) فلم ساز انوراگ کشیپ اپنے قریبی دوست اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی اور عامر خان سے مبینہ طور پر ناراض ہیں۔دراصل کچھ دنوں پہلے ہی عامر اورراجکمار ہیرانی نے اپنی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کو جون سے آگے بڑھا کر کرسمس کے موقعے پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا اور اسی بات سے انوراگ خفا ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور اور انوشکا شرما کی اداکاری والی اپنی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ کو انوراگ بھی کرسمس پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

انوراگ نے کہا ہے کہ بس ایک فون کال کی ضرورت تھی۔ مجھے تکلیف ہوئی کیونکہ راجکمار میرا دوست ہے، اس نے مجھے بتایا نہیں کہ اس کا ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ فی الحال میں اپنی فلم پر فوکس کر رہا ہوں۔انوراگ کا خیال ہے کہ ایک ہی دن اگر دو بڑی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو دونوں کا نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :