لاہور کے41سرکاری اسکولوں پر جزوی قبضہ ہے،محکمہ تعلیم پنجاب

بدھ 19 مارچ 2014 13:11

لاہور کے41سرکاری اسکولوں پر جزوی قبضہ ہے،محکمہ تعلیم پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے اعتراف کیا ہے کہ لاہور میں 41 سرکاری اسکولوں پر جزوی قبضہ ہے جبکہ 9 اسکول مکمل طور پر واگزار کرائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم نے یہ انکشاف پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور کے 18سکولوں پر قبضہ کے حوالے سے عدالتوں میں کیس زیر سماعت ہیں۔14سکولوں کوقابضین سے واگزار کرانے کیلئے کارروائی کاعمل جاری ہے۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ لاہور میں کوئی بھی ایساسکول نہیں جس پر مکمل ناجائزقبضہ ہو۔

متعلقہ عنوان :